پی ٹی وی کے گولڈن دور میں بطور اداکارہ اپنی پہچان بنانے والی عصمت طاہرہ نے گھر میں چوری کے بعد پولیس کے رویے سے تنگ آکر اپنا مکان ہی چھوڑ دیا۔اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں اداکارہ عصمت طاہرہ نے بتایا کہ وہ اپنا درختوں والا گھر چھوڑ کر سٹیٹ لائف ہاﺅسنگ سوسائٹی میں کرایے کے گھر میں شفٹ ہورہی ہیں کیونکہ پچھلے مہینے ان کے گھر میں چوری ہوئی تھی اور چور سارا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے تھے۔ ’ ویسے تو اب میرے پاس چوری ہونے کو کچھ نہیں رہا ، گھر کا دروازہ کھول کر بھی سو سکتی ہوں۔عصمت طاہرہ کے مطابق ان کی صاحبزادی کراچی گئی ہوئی ہے ، اس کے کمرے سے بھی تمام قیمتی اشیا چرا لی گئی ہیں۔ انہوں نے پولیس کو شکایت بھی کی ہے لیکن کوٹ لکھپت تھانے کی پولیس نے اس بارے میں کچھ بھی نہیں کیا۔ جس افسر کی اس کیس پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے وہ تفتیش کیلئے صرف ایک بار آیا ہے۔ ’ پولیس والے نے میری کرائے دارنی سے کہا کہ 60 انچ کا ایل ای ڈی سمارٹ ٹی وی کیسے جاسکتا ہے، یہ جھوٹ بولا گیا ہے۔ عصمت طاہرہ نے سترکی دہائی میں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنی پہچان بنائی تھی۔ ان کی صاحبزادی اشنا شاہ کا شمار اس وقت پاکستان کی صف اول کی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔
لیجنڈری ٹی وی اداکارہ بے گھر ہوگئی۔۔۔
Facebook Comments