Maula Jatt

لیجنڈ آف مولاجٹ کے حق میں فیصلہ۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے  فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ اور اس کے پروڈیوسرز کو بدنام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔پاکستانی سپراسٹار فواد خان اورماہرہ خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ اپنے اعلان کے بعد سے ہی مسلسل تنازعات کا شکار ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز بلال لاشاری اور عمارہ حکمت فلم کے آغاز سے ہی 1979 میں ریلیز ہوئی ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسرز کی جانب سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے الزامات کا شکارہیں۔فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جانی تھی لیکن مختلف تنازعات کے باعث فلم کے پروڈیوسرز نے ریلیز کی تاریخ آگے بڑھادی ہے۔ اوریجنل فلم ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسرز سرور بھٹی اور ’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘ کے پروڈیوسرز بلال لاشاری اور عمارہ حکمت کے درمیان جنگ عدالت تک پہنچ چکی ہے۔ کچھ عرصہ قبل لاہور ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کے خلاف کوئی حکم  امتناعی جاری نہیں ہوا۔۔ ۔ دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘کی پروڈیوسرعمارہ حکمت کے ٹوئٹ کے مطابق اب سندھ ہائی کورٹ نے اوریجنل ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسرز یعنی مسٹر بھٹی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ اور اس کے فلم سازوں کو بدنام کرنے سے باز رہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں