legend adakar ki ehlia ko doctor ne jawab dedia

لیجنڈ اداکار کی اہلیہ کو ڈاکٹروں نے جواب دیدیا۔۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ اور سندھ کی معروف گلوکارہ روبینہ قریشی (بلبل مہران) کو ڈاکٹروں نے جواب دے دیا، لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی کے مطابق ان کی اہلیہ عرصہ دراز سے شدید علالت کا شکار تھیں،وہ اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کررہے تھے، انہوں نے  پاکستان فلم  ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چئیر مین اطہر جاوید صوفی اور صدر عبدالوسیع قریشی سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات میں بتایا کہ ان کی اہلیہ گلو کارہ روبینہ قریشی ( بلبل مہران ) عرصہ دراز سے علیل تھیں مگر آجکل شدید علیل ہیں مصطفے قریشی کی آنکھیں پر نم تھیں رو ہانسی آواز میں انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں جواب دے دیا ہے اب یہ مہمان ہیں ہم انہیں اسپتال سے گھر لے آئے ہیں دعائیں اللہ قبول فرماتا ہے ہم اللہ کی ذات سے پر امید ہیں کہ اہل وطن روبینہ کی صحت یابی کے لئے دعا کرینگے تو اللہ ضرور قبول فرمائینگے میری اہل وطن سے درخواست ہے کہ ماہ رمضان میں اپنی عبادات اور دعاؤں میں روبینہ قریشی کو بھی یاد رکھیں  اور دعا فرمائیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں