92نیوزانتظامیہ کو لیگل نوٹس۔۔

غلط خبر چلانے پر ایس ایس پی ساؤتھ کراچی پیرمحمد شاہ نے نائنٹی ٹو نیوز کے مالک، کراچی کے بیوروچیف اور رپورٹرسمیت پانچ افراد کے نام لیگل نوٹس جاری کردیا ہے۔۔ یہ نوٹس گزشتہ روز ایس ایس پی ساؤتھ کے وکیل نے جاری کیا۔۔جس میں کہا گیا ہے کہ نائنٹی ٹو نیوز نےان کے خلاف لینڈمافیا کے حوالے سے ایک نیوز چلائی ہے ، چوبیس کروڑ کے اس پراجیکٹ میں انہیں بھی ملوث کیاجارہا ہے جو سراسر غلط اور بے بنیاد خبر ہے۔۔۔نوٹس میں کہاگیا ہے کہ بے بنیاد خبر کی معافی مانگی جائے ورنہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں