میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی نے ’’چارہ گر ‘‘کے نام سے ایک قانونی امداد سینٹر کا آغاز کیا ہے جو صحافیوں اور بلاگرز کو قانونی مشورے، معاونت اور دفاع کی سہولیات فراہم کرے گا، یہ سینٹر خاص طور پر ایسے صحافیوں کے کام آئے گا جنہیں سائبرکرائمزایکٹ 2016 کے تحت ان کے پیشہ وارانہ امور اور اظہار کی وجہ سے ہراسگی، دھمکیوں، مجرما نہ الزامات یا غیر قانونی تحویل کا سامنا کرنا پڑا ہے،چارہ گر سینٹرکا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے لیکن یہ سینٹر وفاقی دارالحکومت سمیت کراچی، لاہور اور پشاور میں وکلا کے نیٹ ورک کے ذریعے ماہرانہ رائے اور قانونی اصولوں پر مبنی امداد فراہم کرے گا۔
Facebook Comments