Legal action to be taken against Indian Boradcaster

بھارتی براڈکاسٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ۔۔

بھارتی براڈ کاسٹر آئی ایم جی ریلائنس پی ایس ایل کی کوریج سے دستبردار ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی براڈ کاسٹر آئی ایم جی ریلائنش جوکہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی لیگ، پی ایس ایل کی کوریج کررہا تھا، وہ اس سے دستبردار ہوگیا ہے۔ پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو حالیہ ہونے والے واقعات پر سخت افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل اور سیاست کو علیحدہ علیحدہ رکھنا چاہئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی پروڈکشن کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔پی سی بی اور بھارتی براڈ کاسٹ کمپنی کے ساتھ پاکستان سپرلیگ 4 کے یو اے ای اور پاکستان میں شیڈول تمام میچز دکھانے کا معاہدہ ہوا تھا۔ بورڈ حکام نے بھارتی کمپنی کے راہ فرار کے بعد ہنگامی طور پر بدھ سے لیگ کے شارجہ سمیت دوسرے تمام مقامات پر ہونے والے میچز دکھانے کا بندوبست کرلیاہے۔اس سلسلے میں دبئی میں ایک براڈ کاسٹ کمپنی سے معاملات کافی حد تک طے کرکے لاجسٹک انتظامات کو یقینی بنانے پر پیش رفت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ حکام بھارتی کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی شرائط کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلےمیں وکلا سے بات چیت کے بعد باقاعدہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ دوسری جانب نئی کمپنی کے ساتھ معاہدے میں یہ شرط خاص طور پر شامل کی گئی ہے کہ وہ بھارتی کمپنی کی طرح دوران لیگ کوئی عمل نہیں کرے گی جس سے لیگ کی ساکھ پر حرف آئے۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں