learned abusive words from tv

ٹی وی سے گالیاں سیکھ لیں۔۔۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ میرے بچوں نے گالیاں پاکستان کے ٹی وی پروگر اموں کو دیکھ کر سیکھی ہے ، لندن میں ایک لڑکی نے میرے ساتھ بدتمیزی کی ہے، پاکستان کا قانون بھی اس کی اجازت نہیں دیتا ۔نیو نیوز کے پروگر ام ’’لائیو ودھ نصراللہ ملک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میرے بچوں نے پنجابی کی گالیاں پاکستان کے ٹی وی کے پروگراموں سے سیکھی ہیں۔ تحریک انصاف نے اس کلچر کو پاکستان میں عام کردیاہے ۔ہمارے ہاں لیڈر غیر مہذب زبان استعمال کرتے ہیں اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو تو اس بات کی عادت ہوگئی ہے اور یہ کلچر اب کارکنوں میں بھی سرایت کرگیاہے ۔ اس لئے ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ اب کیاکریں؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں