jaali asar o sokh social media ki tasweeri dhons

16 سال سے کم عمر سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکیں گے،قانون تیار۔۔

 سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد کا بِل پیش کردیا گیا۔بِل کے مطابق سوشل میڈیا صارف کی عمر کم از کم 16 سال ہوگی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کم عمر صارف کو اکاؤنٹ بنانے سے روکے گا۔بِل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کم عمر بچے کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے تو اسے 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔بِل کے مطابق کم عمربچے کو اکاؤنٹ بنانے میں سہولت دینے والے کوبھی 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔بِل میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کوبلاک کرے گا اور ایسے اقدامات کرے گا کہ کم عمر بچے اکاؤنٹ نہ بناسکیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں