larkian koi bhi hunar lazmi sekhen

لڑکیاں کوئی بھی ہنر لازمی سیکھیں، کومل رضوی۔۔

معروف اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے لڑکیوں کو مشکل حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے کوئی بھی ہنر سیکھنے کی نصیحت کی ہے۔ ایک انٹرویو میں کومل رضوی نے بتایا کہ جب انکی پہلی شادی ہوئی اس وقت انکی عمر 21 سال تھی شادی کے بعد اومان چلی گئی تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا شوہر ذہنی طور پر بیمار تھا اور انہیں پیسے بھی نہیں دیتا تھا جس کی وجہ سے وہ کئی ماہ بھوکے پیٹ بھی سوئیں۔ گلوکارہ کومل رضوی نے مزید بتایا میں اپنا خرچ پورا کرنے کے لیے ٹیوشنز پڑھاتی تھی کیونکہ مجھے اور کوئی کام نہیں آتا تھا اور پھر میں نے کھانا پکانا سیکھا اور اسٹورز میں جاکر فروخت کرنا شروع کردیا۔کومل رضوی نے کہا اگر لڑکی کے والدین اسے سپورٹ کریں تو وہ ہر مشکل سے گزر جاتی ہے۔ میرے والدین اور بھائی میرے سپورٹر تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ پڑھی لکھی ہیں یا نہیں، لیکن آپ ہنر ضرور سیکھیں کیونکہ پڑھنے سے زیادہ ضروری ہے کہ لڑکی کے ہاتھ میں کوئی ہنر ہو کیونکہ اگر آپ کے ہاتھ میں ہنر ہوگا تو آپ مشکل حالات میں اپنی مدد خود بھی کرسکتی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں