khawateen sirf ameer mard se shaadi karen

لڑکیاں حفاظت کیلئے جوڈوکراٹے سیکھیں، اداکارہ ثنا۔۔

داکارہ ثناء فخر نے کہا ہے کہ خواتین اور بچیوں کو اپنی حفاظت کیلئے جوڈو کراٹے سیکھنے چاہئیں،حالات جس نہج پر پہنچ گئے ہیں ہمیں بطور معاشرہ سوچ بچارکرکے اس کی اصلاح کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ثناء فخر نے کہا کہ والدین اپنی بچیوں کو اپنے دفاع سے متعلق بتائیں ، اسی طرح خواتین بھی چوکنا رہیں اور معاشرے میں جس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ان کا جائزہ لیں اوردفاعی حکمت عملی مرتب کریں ۔ میری تجویز ہے کہ خواتین اور بچیوں کو اپنی حفاظت کے لئے جوڈو کراٹے سیکھنے چاہئیں اور اس کی روزانہ مشق کی جائے ۔اداکارہ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سخت قوانین بنائے اوران پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ،اگراس طرح کے واقعات کی روک تھام میں پولیس کی جانب سے کوتاہی برتی جاتی ہے تو اس کی کم سے کم سزا نوکری سے برخاستگی ہونی چاہیے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں