larki ziyadti case tiktoker ki zamanat mein toseeh

لڑکی سے زیادتی کیس، ٹک ٹاکر کی ضمانت ہوگئی۔۔

لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ہونے والے ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کو عبوری ضمانت مل گئی۔لاہور کی سیشن عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران بھولا ریکارڈ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ لڑکی نے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا، زیادتی کا کوئی واقعہ پیش  نہیں آیا، اس حوالے سے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔سیشن عدالت نے دلائل سننے کے بعد بھولا ریکارڈ کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو انہیں 5 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے ملزم کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک لڑکی نے بھولا ریکارڈ کے خلاف لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں