فیصل آباد میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت پہلی بڑی سزا سنادی گئی۔ ملزم سوشل میڈیا پر نازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنے میں ملوث تھا۔ فیصل آباد کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کا الزم ثابت ہونے پر مجرم کو 11سال قید، 10لاکھ روپے جرمانہ اور پ5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی سزا سنا دی گئی۔ملزم کیخلاف ایف آئی اے نے سائبر کرائم اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، ملزم عبدالرحمان پر لڑکی کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کا الزام تھا۔ ملزم سوشل میڈیا پر بلیک میل اور نازیبا تصاویر اپ لوڈ کرنے میں ملوث تھا، عدالت نے ساجد سہیل رانجھا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے کے دلائل سننے پر فیصلہ سنایا۔
Facebook Comments