لڑکی کو بلیک میل کرکے ساتھ لیجانے کی کوشش کرنے والے جعلی صحافی عوام کے ہتھے چڑھ گئے،کراچی کے علاقےملیر میں پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب چھترول کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان جاوید الرحمان اور واصف نے خاتون کو بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ زیادتی کا بھی نشانہ بنایاتھا جس کا مقدمہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں پہلے ہی درج ہے ۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان خود کو صحافی ، این جی او کے نمائندے اور کے ایم سی انسپکٹر ظاہرکرتے تھے، پولیس کا مزید کہناہے کہ ملیر کی رہائشی خاتون کو ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور زیادتی کی تھی، جس کے بعد ملزمان مسلسل خاتون کو بلیک میل کررہے تھے، جس پر ملزمان کو سعودآباد پولیس نے حراست میں لے لیا۔
Facebook Comments