larkana press club ko salana grant jaari

لاڑکانہ پریس کلب کو سالانہ گرانٹ جاری۔۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی جانب سے، لاڑکانہ پریس کلب کی سالانہ گرانٹ کا چیک صدر و جنرل سیکریٹری لاڑکانہ پریس کلب کو دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر, چیئرپرسن پالیامانی کمیٹی برائے داخلہ و ایم پی سے فریال ٹالپور کی جانب سے لاڑکانہ پریس کلب کی سالانہ گرانٹ کا چیک صدر ظفر ابڑو اور جنرل سیکریٹری لاڑکانہ پریس کلب محمد عاشق پٹھان کو دیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سابق وزیر داخلہ ایم پی اے سہیل انور سیال، پولیٹیکل سیکریٹری بلاول بھٹو زرداری جمیل سومرو، سابق وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری اعجاز احمد لغاری بھی موجود تھے، صدر و جنرل سیکریٹری لاڑکانہ پریس کلب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت جانب سے دی جانے والی گرانٹ ادارے کی ترقی اور صحافیوں کی بھلائی کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جبکہ سندھ حکومت کیجانب سے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظور بھی ایک قابل ستائش عمل ہے جس سے صحافیوں کو تحفظ ملے گا، گرانٹ کا چیک ملنے پر صدر و جنرل سیکریٹری لاڑکانہ پریس کلب نے تمام رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں