laptop mangne walo se koi taluq nahi

لیپ ٹاپ مانگنے والوں سے کوئی تعلق نہیں، کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن

کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر عباد الحق، نائب صدر منیر باجوه، نائب صدر ڈسٹرکٹ کورٹس نعیم ملک، سیکرٹری وجیہ احمد شیخ اور فنانس سیکرٹری شیخ زین العابدين نے مشترکہ بیان میں آدھ درجن رپورٹرز کی جانب سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے لیپ ٹاپ مانگنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے، ایسوسی ایشن اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ حکومت کی طرف دیئے جانے والے لیپ ٹاپس پر صرف انہی طلباء کا حق ہے جن کیلئے یہ لیپ ٹاپ منگوائے گئے ہیں، آدھ درجن رپورٹرز نے خود کو ایسوسی ایشن کا نمائندہ ظاہر کر کے گورنر پنجاب سے لیپ ٹاپ مانگ کر طلباء کی حق تلفی کی کوشش کی ہے، نگران حکومت کے دور میں ایسا اقدام ویسے ہی الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات اور لیپ ٹاپ مانگنے والے افراد کورٹ رپورٹرز کے منتخب نمائندے نہیں ہیں۔ کورٹ رپورٹرز اور ایسوسی ایشن کے اراکین کا گورنر پنجاب سے لیپ ٹاپ مانگنے کے مطالبے سے کوئی تعلق نہیں ہے، بطور ایسوسی ایشن اور اسکے 40 اراکین اس مطالبے سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں