lapata sahafi case report jama karane ki hidayat

لاپتہ صحافی کیس، رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت۔۔

لا پتہ صحافی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر لا پتہ افراد کمیشن کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لا پتہ افراد کمیشن کی کارروائی ان کیمرا ہوتی ہے ،جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کو کارروائی دکھائیں گے تو ان کو پتہ چلے گا کہ ہو کیا رہا ہے ،اگر یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے تو پھر ریاست کی کیا ذمہ داری ہے ۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ میٹنگ ہو گی مگر تاریخ اور جگہ کا نہیں بتایاگیا ۔عدالت نے لا پتہ افراد کمیشن کی رپور ٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں