lapata pakistani sahafi mil gya | Kabul mein mehfooz hai

لاپتہ پاکستانی صحافی مل گیا، کابل میں محفوظ۔۔

افغانستا ن کے شہر کابل سے لاپتہ ہونے والے پاکستانی صحافی”انس ملک “مل گئے، غائب ہونے والے صحافی نے ٹویٹر پر پیغام میں لکھا کہ میں واپس آگیا ہوں ۔ کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمدخان نے انس ملک سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے، منصور علی خان کا کہنا ہے کہ انس ملک سے ابھی فون پر بات ہوئی ہے، انس ملک مکمل طور پر محفوظ ہیں وہ اس وقت کابل میں ہیں ، سفارت خانہ مسلسل ان سے رابطے میں ہے۔انس ملک انڈین چینل  ڈبلیو آئی او این سے وابستہ ہیں  جو مبینہ طورپر جمعرات کے روز لاپتہ ہوگئے تھے۔۔ وہ طالبان کے قبضے کی پہلی برسی کی کوریج کے لیے افغانستان میں تھے۔تاہم، وہ جمعرات کو اس ‘سیف ہاؤس’ کے بارے میں کہانی درج کرنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے جہاں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری ایک ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں