فیصل آباد میں لاہور رنگ کی لانچنگ 23مارچ کو ہورہی ہے لوکل لیول پر رپورٹنگ ہوگئی کئی صحافیوں کو روزگار بھی ملے گا معلوم ہوا ہے کہ نئی بات گروپ کی انتظامیہ نے فیصل آباد سے لوکل چینل لاہور رنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے لاہور رنگ میں تین سے چار بلیٹن فیصل آباد کی خبروں کے ہونگے لوکل کوریج مکمل ہوگئی اس حوالے سے لاہور رنگ فیصل آباد میں رپورٹرز، کیمرہ مین اور این ایل ای سمیت دیگر اسٹاف بھی رکھ رہا ہے لاہور رنگ کو فیصل آباد میں سٹی فور ٹی ون چینل کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کرائم رپورٹر، ہیلتھ رپورٹر، ضلعی انتظامیہ اور سیاسی بیٹ رکھنے والے سنئیر رپورٹرز سمیت نئے رپورٹر کے ساتھ ایک مکمل ٹیم تیار کی جارہی ہے اس حوالے سے انتظامیہ کافی متحرک ہے اور فیصل آباد آفس میں نئے اور پرانے چہروں کی آمدورفت تیز ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق اسی ہی مہینے میں لاہور رنگ فیصل آباد کی نشریات کا باقاعدہ آغاز کررہا ہے نیو نیوز اور نئی بات کے رپورٹرز کو سپیشل ٹاسک اور لاہور رنگ نیوز کے لوگو کے ساتھ میدان میں اتار دیا گیا ہے وہی صحافتی حلقوں میں نئی گروپ انتظامیہ کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے کیونکہ کئی صحافیوں کو روزگار بھی مل رہا ہے وہی بلدیاتی الیکشن اورجنرل الیکشن سے قبل چینل شہر میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوجائے گا
