lahore press clujb mein seerat ul nabi program ka ineqad

لاہور پریس کلب میں سیرت النبی پروگرام کا انعقاد۔۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے ربیع الاول کی مناسبت سے الخدمت فاو نڈیشن ویمن ونگ کے تعاون سے نثار عثمانی آڈیٹوریم لاہور پریس کلب میں سیرت النبی ﷺ پروگرام انعقاد کیا۔ تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبولﷺ سے پروگرام کا آ غاز کیا گیا۔ الخدمت فاو ¿نڈیشن ویمن کی جانب سے جنرل سیکرٹری سمیعہ سلمان اور سدرہ رمضان سمیت خواتین صحافی اور ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پریس کلب کی ممبر گورننگ عالیہ خان اور فاطمہ مختار نے پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ اداکیاجبکہ عالیہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے سیرت النبی ﷺکے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی۔نبی آخرالرمان ﷺ کی فلاح انسانیت کے موضوع پر سمیعہ سلمان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سیرت البنی ﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے وہ لائحہ عمل ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر دنیا اورآخرت کی فلاح ممکن ہے، یہ وہ قوانین ہیں جن کے ذریعے پاکستان حقیقی معنی میں ایک خوشحال پاکستان بن سکتا ہے، محسن انسانیت ﷺ نے ہم سب کو خدمت انسانیت کا بہترین پیغام دیاہے۔تقریب میں شرکت کرنے والی دیگر صحافی خواتین نے بھی نبی پاک ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلو و ¿ ں پر روشنی ڈالی اور بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نذرانہ عقیدت کے پھول پیش کئے ۔اس موقع پرخواتین صحافیوں نے فلسطینی پرچم کے اسکارف پہن کر اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا۔صدر ارشدانصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے اس موقع پر کہاکہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے جسے اختیارکرکے ہم دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں