لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر محمد اعظم چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر شاداب ریاض ، نائب صدر ظہیر احمد بابر، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبران گورننگ باڈی محمد نواز سنگرا، عالیہ خان، حافظ عدنان طارق لودھی،احمرکھوکھر ،محسن بلال، اسد جعفری ، رضا محمد، محمد کلیم اور نفیس احمد قادری نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز حافظ فیض احمد نے تلاو ت کلام پاک سے کیا۔ اجلاس میں سکروٹنی کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ گورننگ باڈی نے متفقہ طورپرسالانہ انتخابات برائے 2024 ء کے لئے لاہورپریس کلب کے لائف ممبر جناب سعیداحمد آسی کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے ۔صدر اعظم چوہدری نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ سرکاری اداروں کے عدم تعاون کے باعث التواءکا شکار ہوئی ہے جس کے حل کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔صحافی کالونی فیز II سولہ سو کنال پر مشتمل ہے جس کی کابینہ سے منظوری ہے اس لئے یہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔بی بلاک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا ہے اور اس وقت درجنوں گھر زیر تعمیر ہیں ۔