وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کابینہ نے فیصل آباد میں 189 کینال جرنلٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے نام منتقل کرنے کے لئے پچیس کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی۔ یہ سرکاری زمین فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہاؤسنگ اسکیم میں واقع ہے، اجلاس میں مزید فیصلہ کیاگیا کہ لاہور میں صحافی کالونی فیز ٹو کے لئے اراضی کی راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے پنجاب جرنلٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقلی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ اسکیم فیز ٹو کے لئے مختص سات سو کینال اراضی جلد از جلد پنجاب جرنلٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقل کیاجائے، علاوہ ازین پنجاب جرنلٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے لاہور پریس کلب ہاؤسنگ اسکیم کے فیز تھری اور پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر پر بھی کالونیاں بنانے کے لئے ایگزمپشن کی بنیاد پر زمین کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔
لاہوررپریس کلب، فیزتھری کی تیاریاں شروع۔۔
Facebook Comments