media houses sahafio ke khilaaf muqadmaat khatam karne ka mutalbaa

لاہور پریس کلب، ایک کیس 2 موقف۔۔

لاہور پریس کلب ایک ادارہ ہے۔ ایک ہی کیس پر اس کے دو موقف کیسے ہو سکتے ہیں۔؟

جولائی 2022 میں لاہور پریس کلب کی جانب سے سی سی پی او کو ایک لیٹر لکھا گیا تھا کہ صحافی کالونی کی یہ جگہ قبضہ کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے۔ اور کل کی پریس کلب کی پریس ریلیز میں یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ چار کینال دس مرلے جگہ پر ابتدائی کاغذات دیکھنے کے بعد یہ ان کو تعمیر کی اجازت دی گئی ہے۔

برائے مہربانی پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری صاحب جو کاغذات آپ نے ریونیو حکام نے اور محکمہ اطلاعات کے افراد نے دیکھنے کے بعد اس پارٹی کو اجازت دی تو کاغذات صحافی کمیونٹی کے ساتھ شئیر کر دیں تو پھر میں اپنی غلطی پر معافی مانگ لوں گا۔مگر ایسا نہیں ہے تو چوکیدار کو چور سے ملنے پر یہ صحافی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

میں کل سے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کر رہا ہوں وہ اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دیں وہ اس سارے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ جاری کر دے پریس کلب کو میرے اس مطالبے کی حمایت کرنی چاہیے۔سابق صدر کی حثیت میں ایک مرتبہ پھر مطالبہ کرتا ہوں حکومت پنجاب سے کہ وہ اس پر ایکشن لے اور کمیٹی قائم کر دیں۔ جس سے دو دن میں محکمہ اطلاعات کی اس شخصیت کا بھی پتہ چل جائے گا جس کے پریشر پر محکمہ اطلاعات کے لوگ اپنا موقف بدل رہے ہیں۔دوسرا صحافیوں کے اندر چھپی کالی بھیڑیں بھی منظر عام پر آجائیں گی۔(معین اظہر، سابق صدرلاہور پریس کلب و چیئرمین پروگریسیو گروپ)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں