لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر محمد اعظم چوہدری کی زیر صدارت ہوا جس میں سینئر نائب صدر مجتبیٰ باجوہ، نائب صدر شکیل سعید، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، خزانچی احسان شوکت، ممبران گورننگ باڈی محمد شاہنواز رانا، محمد احمد رضا، حسن تیمور جکھڑ، علی شیرازاور نواب مقبول شریک ہوئے۔ اجلاس میں صدر اعظم چوہدری نے صحافی کالونی کے حوالے سے گورننگ باڈی کو بتایا کہ ایف بلاک کے الاٹمنٹ لیٹرز جلد ممبرز میں تقسیم کئے جائیں گے جبکہ بی بلاک کے رہ جانے والے متاثرین کو متبادل پلاٹس کی الاٹمنٹ جلد کردی جائے گی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جو ممبرز کلب آئین کے مطابق ممبرشپ کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے انکی سکروٹنی کی جائے گی۔اجلاس میں کلب کے مالی معاملات کو بہتر کرنے اور مستقل مالی وسائل کو بڑھانے کیلئے غور و فکر کیا گیا۔ جلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر میں صحافت کے نام پر قائم مختلف تنظیموں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی ۔
لاہور پریس کلب، ارکان کی اسکروٹنی کا فیصلہ
Facebook Comments