لاہور پریس کلب میں سنڈے برنچ کے موقع پر صدراعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہاہے کہ منتخب گورننگ باڈی نے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے ایسے پروگرامز ترتیب دیئے جس سے انھیں زیادہ سے زیادہ مستفید کیاجاسکے ، تعلیم ، صحت او رزندگی کے دیگر شعبوں میں ایسے اقدامات کئے جس سے ممبران اور ان کے اہلخانہ بھرپورفائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ لاہور پریس کلب ایک فیملی کلب ہے جہاں ممبران کی فیملیز کو بہترین ماحول میں اعلی سہولیات فراہم کرناہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ تفریح حاصل کرسکیں ، آج کا فیملی سنڈے برنچ بھی اسی مقصد کی ایک کڑی ہے کہ ممبران اپنی فیملیز کے ساتھ کلب آکر تفریح حاصل کریں۔ انھوں نے مزید کہاکہ منتخب گورننگ باڈی ممبران اور ان کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود اور تفریح کے لئے مزید پروگرامز ترتیب دے رہی ہے۔لاہور پریس کلب نے معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے سپیشل لاہوری ناشتہ کا اہتمام کیا۔ لاہوری ناشتہ مینو میں ہردلعزیز مشہورپکوان بونگ،چکن نہاری، مرغ وانڈہ چنے، حلوہ ، لسی ، تل والے کلچے، چائے اور دیگر کھانے مہیا کئے گئے۔ پروگرام میں ممبران کی فیملیز خصوصا بچوںاورخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ممبران اور ان کے اہل خانہ نے سنڈے برنچ کے لئے اعلی پکوان اور شاندار انتظامات پرپریس کلب کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اورلاہورشہرکے ناشتہ کے روائتی کھانوں سے خوب لطف اندوزہوئے۔کلب کیفے ٹیریاکمیٹی اورکلب سٹاف کو لاہوری ناشتہ پروگرام کے بہترین انتظامات کرنے پرصدراعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے خراج تحسین پیش کیا۔
لاہورپریس کلب میں سنڈے برنچ کا اہتمام
Facebook Comments