لاہورپریس کلب لٹریری کمیٹی کے زیر اہتمام پنجابی مشاعرے کا اہتمام کیاگیا۔ محفل مشاعرہ کی صدارت بزرگ شاعر عدل منہاس لہوری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض احمد علی کیف اور طارق کامران نے انجام دیئے ۔ محفل مشاعرہ میںملک کے نامورشعراءکرام جن میں نصیر احمد، زاہد جرپالوی، اسلم شوق ، مشتاق قمر ، احمد اقبال بزمی ، ڈیوڈ پرسی ، افی گجر ، عابد گیلانی ، محمد یسین خاکی ، جی اے نجم ، انور فکر ، شوکت علی ناز ، زاہد صدیقی ، صفیہ ملک صابری ، فراست بخاری ، تنویر انجم،قاسم حیات اور نائلہ عابد ودیگر نے اپناکلام پیش کیا۔ سینئرصحافی اقبال بخاری نے محفل مشاعرہ میں شرکت کرنے والے شعراءکرام کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ جب بھی اہل قلم کو لاہورپریس کلب کے فورم سے شرکت کی دعوت دی گئی تو انھوں نے ہم سے بھرپور تعاون کیا ۔ صدر محفل مشاعرہ عدل منہاس لہوری نے پنجابی مشاعرے کے شاندار انعقاد پر لاہورپریس کلب کی لٹریری کمیٹی کو سراہتے ہوئے کہاکہ آپ کے ادارے کی مسلسل کاوشوں سے لاہورپریس کلب کو شہرکے ادبی مراکز میں اہم مقام حاصل ہے ۔