press club mein aaj children maila lagega

لاہور پریس کلب میں  موبائل جرنلزم ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

لاہور پریس کلب اور موجوپاکستان کے تعاون سے صحافیوں کے لیے موبائل جرنلزم ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا۔ موجو کے ایکسپرٹس ٹرینرزنے ورکشاپ میں شرکت کرنے والے صحافیوں کو موبائل فون کی مدد سے ویڈیوریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کی ٹریننگ دی۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کے خزانچی زاہد شیروانی، ممبرگورننگ باڈی حسن تیمور جکھڑ، حسنین چوہدری ، سینئرصحافی ذوالفقارعلی مہتو، قمرالزمان بھٹی،سعید اختر، راجہ ریاض، نوازطاہر، نوشین نقوی، شبیرصادق، علی رضا رحمانی، تجمل گورمانی،عابد خان،عمرحیات،عمران احسان، یسین مغل، عرفان راجپوت، صباءممتاز،سعدیہ غلام رسول سمیت ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ورکشاپ میںٹرینر ایاز خان، جبران اشرف اور ندا خان نے شرکا کو بدلتے وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ڈیجیٹل جرنلزم کی افادیت سے آگاہ کیا اورموبائل فون کی مدد سے ویڈیوگرافی اور ایڈیٹنگ کے لیے مختلف تکنیک اور سافٹ ویئر کا استعمال بھی سکھایا گیا۔ تقریب کے اختتام پرمعزز مہمانوں کوکلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ٹریننگ کے اختتام پر ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب حسن تیمور جھکھڑ کی جانب سے ٹرینر کا شکریہ ادا کیا گیا۔فنانس سیکرٹری زاہد شیروانی نے ایاز خان کو لاہور پریس کلب کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی اور نوجوان صحافیوں علی رضا رحمانی , حسن جھکھڑ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی ٹریننگ کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔مجھے امید ہے مستقبل میں بھی اس طرح کی ورکشاپ کے لئے نوجوان صحافی اپنا کردار ادا کریں گے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں