lahore press club mein mehfil e Quran khuani

لاہور پریس کلب میں محفل قرآن خوانی ۔۔۔

لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی نے سابق سیکرٹری عبدالمجید ساجد کے والدمحترم مرحوم بشیر احمد، لائف ممبر صلاح الدین بٹ کے چھوٹے بھائی مرحوم باﺅ افضل بٹ اور کونسل ممبر ثمر محمود کے والد محترم اور عمران احمد شیخ کے سسر مرحوم جسٹس ( ر ) دلاورمحمود کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ محفل قرآن خوانی نثارعثمانی آڈیٹوریم لاہور پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ،نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، ممبر گورننگ باڈی سید بدرسعید ، عبدالمجید ساجد، صلاح الدین بٹ ، عمران شیخ سمیت ممبران اور مرحومین کے عزیزو اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مولانا عثمان عطاری نے دعاکرائی۔ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے کہاکہ ہم مرحومین کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں ،والدین ،بہن بھائی اورعزیزواقارب اللہ رب العزت کی بہترین نعمتیں ہیں اور ان کا کوئی نعم البدل نہیں ہم اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعاہے کہ وہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں