lahore press club mein khanay chae ke narkho par nazarsani ka faisla

لاہور پریس کلب میں کھانے،چائے کے نرخوں پر نظرثانی کا فیصلہ۔۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی 2025ء کا پہلا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ممبران گورننگ باڈی مدثر حسین ، سید بدر سعید، سر مد فرخ خواجہ، را نا شہز اداحمد، شاہدہ بٹ، محبوب احمد چوہدری، شاکر محمود اعوان، اسد محمود اور الفت حسین مغل شریک ہوئے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اجلاس میں صدر ارشد انصاری نے کہا کہ انتخابات ہو چکے ہیں، تمام ممبران کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں منتخب کیا، ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ کلب ممبران کی امیدوں پر پورا اتریں جس کیلئے ہر ممبر گورننگ باڈی کو کام کرنا ہو گا اور ہم ایک ٹیم کے طور پر متحد رہ کر کام کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنی ذات پر تنقید ہر سطح پر قبول کریں گے لیکن صحافیوں اور ممبران کے اجتماعی کاز کو نقصان پہنچانا برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ صحافی کالونی فیرون مکمل کر چکے ہیں، چند مسائل کا تا حال سامنا ہے جو آئندہ چند ہفتوں میں مکمل حل ہو جائیں گے جبکہ فیز ٹو کے منصوبے پر ابتدا ہو چکی ہے اور مزید پیش رفت بھی جلد ہوگی صدرا رشد انصاری نے کہا کہ موجودہ باڈی میں سال 2024 ء کی گورننگ باڈی کے عہدیداران کو بھی دوبارہ منتخب کیا گیا جو کہ سال 2024ء کی گورننگ باڈی کے کاموں پر ووٹرز کے اعتماد کا مظہر ہے۔ اب سال 2025ء بھی ترقی کا سال ہوگا، انہوں نے کہا سال 2024ء میں حکومت پنجاب نے خصوصی گرانٹ دی تھی کوشش ہو گی یہ گرانٹ صوبائی بجٹ کا حصہ بنا دیا جائے تا کہ مالی مشکلات کا مستقل حل نکل سکے، جبکہ آئینی ترامیم کمیٹی کی سفارشات پر آئین میں ترامیم کا عمل بھی مکمل کریں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری زاہد عابد نے ممبران کو خوش آمدید کہا اور گورننگ باڈی کے کام کرنے کا طریقہ کار بارے آگاہی دی اور توقع ظاہر کی کہ تمام ممبران اپنی صلاحیتوں کے مطابق کلب کی بہتری کیلئے کام کریں گے اور گورننگ باڈی کے امور میں مشاورت کے عمل میں بھر پور حصہ لیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلب انتظام بہتر انداز میں چلانے کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل جلد از جلد مکمل کر دی جائے گی جبکہ کیفے ٹیریا کے کچن ایریا کی ترین و مرمت ہوگی جبکہ مہنگائی کے تناسب سے کیفے ٹیریا میں فراہم کردہ کھانوں اور چائے کے نرخوں پر نظرثانی کی ضرورت پر زوردیاگیاجس کیلئے مزید مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں کلب کے تمام معاملات کی دیکھ بھال کیلئے سیکرٹری زاہد عابد کی سربراہی میں مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سینئر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور فنانس سیکرٹری سالک نواز شامل ہیں، اجلاس میں ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے سینئر نائب صدر افضال طالب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے دیگر ممبران نائب صدر صائمہ نواز ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ممبران گورننگ باڈی رانا شہزا واحمد اور محبوب احمد چوہدری ہوں گے۔ اجلاس میں تمام ممبران گورننگ باڈی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مل جل کر کام کریں گی اور کلب کی ترقی اورممبران کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں