لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی طرف سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تعاون سے معززخواتین ممبران کے لیے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں ” استقبال رمضان “ پروگرا م کا اہتمام کیاگیا۔تقریب میں ثمینہ سعید مرکزی میڈیاکور آرڈینیٹروائس پریڈنٹ جماعت اسلامی پاکستان،شازیہ محمود اسسٹنٹ سیکرٹری اطلاعات وسطی پنجاب، صفیہ ناصر سیکرٹری اطلاعات نشرواشاعت وسطی پنجاب،ممبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ اورپریس کلب کی خاتون ممبرا ن نے شرکت کی۔ ثمینہ سعید مرکزی میڈیاکور آرڈ نیٹروائس پریڈنٹ جماعت اسلامی پاکستان نے لاہور پریس کلب میں ” استقبال رمضان “ پروگرام میں ” مرحبا رمضان“ کے موضوع پر خطاب کیا، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کی آمد نیکیوں کاموسم ہے،یہ بہار اور صبروشکر کامہینہ ہے،۔انہوں نے کہاکہ روزہ مومن کے لیے ایک ڈھال ہے جو نہ صرف جسمانی بلکہ روحانی طور پر بھی انسان کوتقویت دیتا ہے، اوراسے فحش گوئی، حرام اور برے اعمال سے محفوظ رکھتا ہے۔رمضان المبارک میں قرآن سے وابستگی بڑھ جاتی ہے اوریہ کتاب ایسی واضح تعلیما ت پرمشتمل ہے جو حق اور باطل کا فرق واضح کرتی ہے۔ثمینہ سعید نے کہاکہ قرآن کو سمجھنا محض تقوی کے حصول کے لیے نہیں بلکہ اس سے یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ دنیا کے ظالمانہ اور جابرانہ نظاموں کے متبادل اللہ کا پسندیدہ نظام کون سا ہے،جسے نبی اکرم نے ریاست مدینہ میں عملی طور پر نافذ کرکے دکھایا۔ اس میں ممبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ نے شرکا کے ساتھ ساتھ لاہور پریس کلب کی قیادت خاص طور پر صدر پریس کلب ارشد انصاری صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون اور مدد سے لاہور پریس کلب کی خواتین کے لیے استقبال رمضان پر یہ پروگرام منعقد کرنا ممکن ہوا۔ پروگرام کے اختتام پر پریس کلب کے نائب صدر افضال طالب اور ممبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ نے شرکاءمیں پریس کلب کی یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔

لاہور پریس کلب میں استقبال رمضان کا اہتمام۔۔
Facebook Comments