لاہور پریس کلب میں اقرا کلب نے دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری مہمان خصوصی تھے،جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب عمران شیخ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی،لاہور پریس کلب مسجد کے قاری کاشف عطاری نے تلاوت قرآن کریم اور خزانچی اقرا کلب مجیب اللہ نے نعت رسول کریم ؐ سے دعوت کا آغاز کیا،محمد اشرف نے منظوم پیغام قرآن سنایا،فیصل سلہریا نے نظامت کے فرائض انجام دیئے،ارشد انصاری نے اپنے تاثرات میں اقرا کلب کی کاوش کو سراہا ۔
Facebook Comments