lahore press club mein family musical night

لاہور پریس کلب میں فیملی میوزیکل نائٹ ۔۔

لاہور پریس کلب میں فیملی میوزیکل نائٹ میں ممبران اور ان کی فیملیز نے  کثیرتعداد میں شرکت کی۔۔ اس موقع پر  صدر محمد اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے کہاہے کہ پریس کلب کی منتخب گورننگ باڈی نے اپنے وعدے کے مطابق ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے ایسے پروگرامز ترتیب دیئے جس سے انھیں زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے اور ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ممبران نے ہمارے تمام اقدامات کو سراہا جس سے ہمیں مزید کام کرنے کا حوصلہ ملا۔ انھوں نے مزیدکہاکہ آج کے فیملی میوزیکل نائٹ میں ممبران اور ان کے اہلخانہ کی کثیرتعدادنے شرکت کرکے یہ ثابت کیاہے کہ لاہور پریس کلب اب ایک فیملی کلب بن گیاہے جو ہمارے لئے اعزازکی بات ہے۔میوزیکل نائٹ میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض پی ٹی وی کے معروف اینکر ریاض خان نے اداکئے ۔گلوکارہ جس میں گلوکارہ نوراں لعل، استاد جوجی علی خان، انمول فاطمہ،کرن خان، عینی خان، ضیغم مستم ڈھول بینڈ، کامیڈین غفار لہری ، ڈھول پرفامنس گروپ اور دیگر نے خصوصی شرکت کی جنھوں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل موہ لئے جبکہ پروگرام رات گئے تک جاری رہا۔ ممبران اور ان کی فیملیز نے کلب کی جانب سے تمام انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہارکرتے ہوئے منتخب گورننگ باڈی کی کارکردگی کو خوب سراہا۔معزز ممبران اور انکی فیملیز کی تواضع چکن پالک اور رائس سے کی گئی جسے تما م شرکاءنے خوب پسند کیا۔ پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سیکرٹر ی عبدالمجید ساجد اور سیکرٹری فنانس حافظ فیض احمد نے اس موقع پر کلچرل کمیٹی ، کیفے ٹیریاکمیٹی اور کلب سٹاف کو بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ فنکاروں اور معزز مہمانوں کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں