lahore press club mein eid milan mazahiya mushahiraa

لاہور پریس کلب میں عید ملن مزاحیہ مشاعرہ۔۔

 لاہور پریس کلب کی آرٹ، کلچر اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے زیر اہتمام عید ملن مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت معروف مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی نے کی۔اس موقع پر ایکٹ کمیٹی کے چیئرمین امجد عثمانی نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ پریس کلب میں مزاحیہ شعراءکرام کے کلام سے قہقہوں کی برسات آگئی، مزاح لکھنا یقیناً مشکل کام ہے اور یہ ایسا کام ہے جو زیادہ سنجیدگی سے تکمیل کو پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی قیادت میں تعمیر وترقی اور فلاح و بہبود کا سفر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ادبی سرگرمیوں کی بحالی کا بھی یہ دوسرا سال ہے،مزاحیہ مشاعرے کو آئندہ کیلئے کلب کی روایت بنایا جائے گا۔انہوں نے معزز شعراءکرام اور حاضرین کرام کا شکریہ ادا کیا۔ سید سلمان گیلانی کی صدارت میں جن شعراءنے اپنا کلام سنایا ان میں سلیم آہنگ، ڈاکٹر طاہر شہیر، ڈاکٹر سعید اقبال سعدی، ویر سپاہی، ڈاکٹر مرلی چوہان،امتیاز کوکب، انیس احمد،افضل پارس،شیبا ویرن،وقاراحمد وقار اور زبیر کسبی کا مزاحیہ کلام سن کرحاضرین لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض شہزاد فراموش نے انجام دیئے بعد ازاں ایکٹ کمیٹی کے چیئرمین امجد عثمانی، ممبرگورننگ باڈی رانا شہزاد ،پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری قمر الزمان بھٹی،ایکٹ کمیٹی کے سینئر رکن سعید اختر، شہزاد فراموش،ندیم شیخ اور محمد عبداللہ نے معزز شعراءمیں شیلڈز تقسیم کیں۔ عید ملن مزاحیہ مشاعرہ کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر بھی دیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں