lahore press club election

لاہور پریس کلب میں بریسٹ کینسر میموگرافی کیمپ آج لگے گا۔۔

لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی نے ہم میل فارماسوٹیکل کے تعاون سے 29 اکتوبر بروز منگل کو بریسٹ کینسر آگاہی کیمپ کا اہتمام کیا ہے جہاں لاہورپریس کلب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کا میموگرافی ٹیسٹ بھی کیاجائے گا۔چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے لئے سہ پہر 3.00 بجے ایک سیمینار منعقد ہوگا جہاں ماہرڈاکٹرز سوالوں کے جواب بھی دینگے جبکہ بریسٹ کینسر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیاگیاہے۔کینسر کئیر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم سہ پہر 3.00بجے سے شام5.00 بجے تک کیمپ میں شرکت کرنے والے مریضوں کا موبائل ایمبولینس میں نصب جدید میمو گرافی مشین کے ذریعے معائنہ اور ٹیسٹ کریں گی جبکہ مریضوں کو علاج کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ایک ایم او یو پر بھی دستخط کرینگے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں