phase two ka ifteta marium nawaz khud karen

لاہور پریس کلب میں “آرٹیفیشل انٹیلیجنس فار میڈیا” کورس کا آغاز۔۔

عالمی صحافتی اداروں میں تیزی سے بدلتے رجحانات اور میڈیا ہاؤسز کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر، لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کلب ممبران کے لیے ایک منفرد اور عملی تربیتی کورس “آرٹیفیشل انٹیلیجنس فار میڈیا” متعارف کرا رہی ہے۔یہ کورس روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا کے تمام شعبوں بشمول رپورٹنگ، نیوز روم، ایڈیٹوریل، میگزین جرنلزم، ویب سائٹس، بلاگنگ، پی آر، ایڈورٹائزنگ ، فری لانسنگ اور یوٹیوب کے لیے یکساں مفید ہے۔ اس میں صحافیوں کو اے آئی پر مبنی ٹولز کے ذریعے کانٹنٹ جنریشن، گرافکس، ڈیٹا اینالسز، وائس اوور اور ویڈیو ایڈیٹنگ سمیت دیگر جدید تکنیکس سکھائی جائیں گی۔ہمیں یقین ہے کہ یہ کورس میڈیا ورکرز کے لیے پیشہ ورانہ مواقع کے نئے دروازے کھولے گا اور بڑھتی بےروزگاری اور مہنگائی جیسے سنگین مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ شمولیت کے خواہش مند ممبران کلب افس  میں اپنا نام درج کروا دیں۔اے ائی کورس ہفتے میں دو روز ہو گا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں