جرنلسٹ گروپ کا پریس کلب کے ممبران کے ساتھ ذاتی دشمنی پر اتر آیا تین سو پروفشنل ممبران کی ممبر شپ بغیر گورننگ باڈی کی منظوری کے معطل کی ہوئی ہے اور ان تین سو ممبران میں گورننگ باڈی رضا محمد بھی شامل ہیں جن کی جان بوجھ کر سالانہ فیس جمع نہیں کی جارہی ہے تاکہ وہ اپنا حق دہی استعمال نہ کرسکے۔ایمرا کے صدر آصف بٹ کے مطابق اگر ایسے دیکھا جائے تو جرنلسٹ گروپ کے صدر ارشد انصاری صاحب بھی کسی ادارے میں کام نہیں کرتے ہیں اور کس قانون کے تحت تین سو ممبران کی فیس جمع نہیں کی جارہی ہے اور کیوں سب گروپس اس بدمعاشی اور دھونس پر خاموش ہیں جبکہ جن کے نام سابق باڈیز نے جعل سازی کی وجہ سے نکال دئیے تھے ان کی ممبر شپ بحال کرکے ان سالانہ فیس بھی جمع کرلی ہے اس وقت آدھے سے زیادہ جرنلسٹ گروپ بے روزگار ہے جن کی ممبر شپ بھی بحال ہے اور فیس بھی جمع ہورہی ہیں اور جن کی فیس جمع کروانی ہوتی ہے ان فوٹوز اتار کر حلف لیا جارہا ہے کہ ووٹ جرنلسٹ گروپ کو دیا جائے گا۔