ماضی کی پی ٹی وی کی نیوز کاسٹر اور مصنفہ ماہ پارہ صفدر کے اعزاز میں لاہور پریس کلب کے زیرا ہتمام تقریب کا انعقاد نثار عثمانی آڈیٹوریم میں کیا گیا۔معزز مہمان کو کلب آمد پرممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اور رانا شہزاد نے خوش آمدید کہا۔ تقریب میں ماہ پارہ صفدر نے اپنے بچپن اور تعلیم کے حصول اور نیوز کاسٹر بننے کے بعد اہم واقعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی خود نوشت “میرا زمانہ میری کہانی” میں جو واقعات بیان کئے ان میں سو فیصد سچائی ہے۔ انہوں نے اپنی کو لیگ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ، شائستہ زید، ارجمند شاہین، خالد حمید کے بارے میں بھی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شہزاد فراموش نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں سینئر صحافی علامہ صدیق اظہر ، وسیم نیاز، اقبال بخاری ،نوازطاہر، سعید اختر ، پرویزالطاف ، قمربھٹی، حامدنواز، محمد کلیم ، عامر سہیل ، مجیب اللہ ،محبوب عالم ، عامرخان ، اسامہ ،ڈاکٹر شجاعت حامد ، فاروق سپرا ، راﺅ نفاست ، فاران شاکر ، میاں آصف جاوید ، رانا دلشاد ، سید عتیق شاہ ، شہزاد فراموش ، زاہد شاہ ، تنویر احمد ، آصف پرویز ، امتیاز احمد،اظہر حسین، جمیل شیخ، سکندر بھٹی ، جاوید ہاشمی شفقت حسین، شبیر صادق ، اویس باجوہ سمیت صحافیوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صحافی اسلم ملک تھے۔