لاہور پریس کلب کو ڈیجیٹل کلب میں تبدیل کرنے اور ادب و صحافت کا گہوارہ بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جسے، آرٹ،کلچرل اینڈ ٹیکنالوجی ، ایکٹ کمیٹی کے نام سے لکھا اور پکارا جائے گا جس کے چیئرمین سابق نائب صدر امجد عثمانی ہوں گے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور ممبران گورننگ باڈی رانا شہزاد احمد اور شاکر محمود اعوان معاونت کریں گے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں سعید اختر ، اظہر غوری ، شہباز انور خان، محمد عبداللہ ، شہزاد فراموش ، خالد شہزاد فاروقی ، شفقت حسین، عمار چودھری ، ندیم شیخ ، جمال احمد سلمان رسول ، طارق، کامران ، شعیب مرزا تمثیلہ چشتی اور صبا ممتاز بانو شامل ہیں ۔ امریکن کوالیفائیڈ سافٹ وئیر انجینئر اور ہاسٹل کمیونیکیشن کے سی او جناب وسیم ارشد رانا کلب کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے کسی معاوضے کے بغیر کنسلٹینسی دینگے۔ ایکٹ کمیٹی کلب کو “ای کلب ” بنانے کے ساتھ ساتھ ای لائبریری، ویب سائٹ اور ڈیجیٹل سٹوڈیو کی نگرانی بھی کرے گی جبکہ صحافتی ، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کام بھی کرے گی۔
