azadi saahafat par aik or war peca act mistrad karte hen

لاہور پریس کلب کی ویب سائٹ لانچ ہوگئی۔۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے خصوصی تعاون سے لاہور پریس کلب کی ویب سائٹ لانچ کر دی گئی۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے ویب سائٹ کی لانچنگ پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیئر مین پنجاب آئی ٹی بورڈ فیصل یوسف کے مشکور ہیں جن کی خصوصی ہدایت پر پی آئی ٹی بی کی ٹیم نے پریس کلب کی انتہائی دیدہ زیب ڈیزائن اور جدید خصوصیات پر مبنی ویب سائٹ لانچ کی۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ پر لاہور پریس کلب میں موجود سہولیات ، تصاویر اور دیگر اہم معلومات موجود ہیں جبکہ نیوز اینڈ میڈیا کے سیکشن میں تمام اہم نوٹیفکیشنز اپ ڈیٹس اور کلب سے متعلقہ خبریں بھی شیئر کی جائیں گی۔ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے ویب سائٹ کے قیام پر نائب صدر امجد عثمانی اور ویب کمیٹی کے ارکان خالد منہاس ، تمثیلہ چشتی اورعامر سلامت کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں