sahafi colony F block mein taraqqiyati kaam jald mukammal kiye jaen

لاہور پریس کلب کی گرانٹ دو کروڑ کرنے کی منظوری۔۔

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری اور سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم کی ملاقات،  پریس کلب کی گرانٹ دو کروڑ کرنے کی منظوری اور فیز ٹو کے حوالے سے اہم پیش رفت ، بی بلاک کے متاثرین کا مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کو گرانٹ کے اجرا کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔۔ملاقات میں چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ صحافی کالونی فیز ٹو بھی لائیں گے، صحافیوں کے لئے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کی تجویز کا جائزہ بھی لیاجارہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایف بلاک کے قبضہ لیٹرز خود تقسیم کرنے آؤں گا، صحافی بھائیوں کی فلاح و بہبود کا عمل وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ٹوٹا تھا۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔۔ لاہور پریس کلب کے صدراعظم چودھری اور جنرل سیکرٹری پی ایف یوجے رانا عظیم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔چودھری پرویز الہی صحافی دوست وزیراعلیٰ ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ صحافیوں کا ساتھ دیا ہے۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں