club ka koi member plot se mehroom nai rehega

لاہور پریس کلب کی چینل انتظامیہ کو وارننگ۔۔

اے جی این انتظامیہ کا کارکن دشمن اقدام قابل مذمت ہے لاہور پریس کلب کے علم میں آیا ہے کہ ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن افتتاح ہوئے اے جی این چینل نے پروگرامنگ سیکشن کے درجنوں ملازمین کو بلا جواز فارغ کر دیا ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سینئر نائب صدر شیر از حسنات، نائب صدرا محمد عثمانی سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ اے جی این انتظامیہ کا یہ اقدام کا رکنوں کا معاشی قتل ہے جس کی بھر پور مذمت کی جاتی ہے۔ کیونکہ کئی کارکن ایسے تھے جن کو دوسرے اداروں میں نوکری کرتے ہوئے بہتر پیشکش دے کر اے جی این لایا گیا تھا لیکن ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ان کو نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے۔ لاہور پریس کلب اے جی این انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملازمین کا معاشی تحفظ یقینی بنائے اس غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ اقدام پر  معافی مانگی جائے اور کارکنوں کو نوکریوں پر بحال کیا جائے ورنہ اے جی این ہیڈ آفس کےسامنے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں