lahore press club ke tehat medical camp ka ineqad

لاہور پریس کلب کے تحت میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔۔

لاہور پریس کلب اور صحافی کالونی مینجمنٹ کمیٹی کے زیراہتمام گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے تعاون سے صحافی کالونی کے رہائشیوں کے لیے میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں جنرل فزیشن، گائنی، ہڈی جوڑ اور جلد کے 12 سے زائد سینئرمعالجین ڈاکٹرزنے شرکت کی اور کیمپ میں آنے والے سینکڑوں مریضوں کو چیک کیا، ان کے سی بی سی، بلڈ شوگر، ایل ایف ٹی اور دیگر ٹیسٹ مفت کئے اورفری ادویات بھی مہیا کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں صحافی کالونی کے رہائشیوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی اور شاندارمیڈیکل کیمپ کے انعقاد پر انتظامیہ کاشکریہ ادا کیااور امید ظاہرکی کہ لاہورپریس کلب کی گورننگ باڈی مستقبل میں بھی صحافی کالونی کے رہائشیوں کے لئے مزید سہولیات مہیاکرتی رہے گی۔ لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے اس موقع پر کہاکہ گورننگ باڈی لاہورپریس کلب اور صحافی کالونی کے رہائشیوں کو سہولیات مہیا کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسے پروگرامز ترتیب دیئے جائیں جس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایاجاسکے۔ انھوں نے میڈیکل کیمپ کے شاندارانعقاد پر صحافی کالونی مینجمنٹ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور گھرکی ہسپتال کی جانب سے کیمپ منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیااور امید ظاہرکی کہ ہسپتال کی انتظامیہ اسی طرح ان کے ساتھ بھرپورتعاون کرتی رہے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں