peca act faisla aik din mein hojaegha

لاہور پریس کلب کے رکن کا اعزاز۔۔

لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سینئرنائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبران سینئرفوٹوجرنلسٹس عون علی جعفری کو اور راناساجد حسین کوانسانی حقوق پر تصویری مقابلے میں بہترین فوٹوگرافی پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انعامات دینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے ایچ آرسی پی کی جانب سے انسانی حقوق پرتصویری مقابلے میں عون جعفری کو پوزیشن حاصل کرنے ا ورراناساجد کی عزت افزائی پرانھیں خراج تحسین و مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فوٹوجرنلسٹس کی شاندارفوٹوگرافی کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازاجانا ایک بہت بڑی کامیابی اور اعزازکی بات ہے اس سے شعبہ صحافت سے وابستہ افراد میں آگے بڑھنے کا جذبہ بیدار ہوگا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں