lahore press club ke membran keliye khushkhabri

لاہور پریس کلب کے ممبران کیلئے خوشخبری!!!

ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب رضا محمد کی خصوصی کاوش سے پریس کلب کی قیادت اور یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم آف پاکستان کے وفد نے پاکستان کی معیاری لیبارٹری ٹیسٹ زون کے لاہور میں ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور پریس کلب کے ممبران کیلئے 500سے زائد مختلف ٹیسٹ رعایتی قیمت پر کرانے کے حوالے سے لیبارٹری انتظامیہ کیساتھ میٹنگ کی اور باضابطہ ایم او یو کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر شاداب ریاض، خزانچی حافظ فیض، ممبر گورننگ باڈی رضا محمد اور مینجر سلمان شریک تھے۔ یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم آف پاکستان کے سینیئر نائب صدر مناظر علی اور وائس چیئرمین احتشام الرحمان نے فورم کی نمائندگی کی۔ سی ای او ٹیسٹ زون لیبارٹریزمحمد نصر، ہیڈ آف مارکیٹنگ مارج احمد اور دیگر ایکسپرٹس نے لیبارٹریز کی سروسز پر تفصیلی بریفنگ دی، سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب شاداب ریاض، خزانچی حافظ فیض اور ممبر گورننگ باڈی رضا محمد نے مختلف سوالات کیے جن پر لیبارٹری انتظامیہ نے تفصیلی جوابات دئیے۔ سینئر صحافیوں کو لیبارٹری کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا اور جدید ترین آلات بارے بریفنگ دی۔ لاہور پریس کلب اور یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کی قیادت نے ٹیسٹ زون کی طرف سے صحافیوں کے لیے معاہدے کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر لیبارٹری انتظامیہ،یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے سینیئر نائب صدر مناظر علی اور وائس چیئرمین احتشام الرحمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پریس کلب کے ممبران کی فلاح و بہبود میں کلب کی قیادت کیساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں