orthopedic

لاہور پریس کلب کے انتخابات

تحریر: میم سین بٹ

  لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2025 کے نتائج حسب توقع برآمد ہوئے ہیں اور جرنلسٹ گروپ اور پروگریسو گروپ کے اتحاد پر مشتمل پینل نے دوبارہ میدان مار لیا ہے مرکزی عہدوں میں سے پینل کو اس بار صرف نائب صدر کی نشست سے محروم ہونا پڑا ہے صدر ، سیکرٹری ،خزانچی کے عہدوں پر گزشتہ برس والے امیدوار دوبارہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ سینئر نائب صدر اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں  پر حکمران اتحاد نے نئے عہدیدار کامیاب کروا لئے ہیں جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر کلب کی تاریخ میں غالبا” پہلی بار فوٹو جرنلسٹ امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ورنہ ہم تو آج تک فوٹو جرنلسٹ امیدواروں کو صرف ممبر گورنننگ باڈی کی نشست پر منتخب ہوتے دیکھتے چلے آرہے تھے نومنتخب جوائنٹ سیکرٹری کا تعلق صحافی کالونی ایف بلاک سے ہے اور وہ ماضی میں متعدد مرتبہ ممبر گورننگ باڈی رہ چکے ہیں ، نائب صدر کی نشست پر پائنیرز گروپ اور اتحادی پروگریسو گروپ کے مشترکہ پینل کی خاتون امیدوار کامیاب ہوگئی ہیں جو ماضی میں جوائنٹ سیکرٹری اور ممبر گورننگ باڈی رہ چکی ہیں ان کا تعلق بھی صحافی کالونی ایف بلاک سے ہی ہے ۔

  پریس کلب کے نائب صدر اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر ماضی میں بھی صحافی کالونی ایف بلاک کے الاٹیز منتخب ہو چکے ہیں بلکہ خزانچی کی نشست پر بھی ایف بلاک کا امیدوار جیت چکا ہے اور ماضی میں بھی خاتون کلب کی نائب صدر رہ چکی ہے تاہم اس بار ایف بلاک سے تعلق رکھنے والی امیدوار پہلی بار نائب صدر منتخب ہوئی ہے قبل ازیں ایف بلاک کا ایک مرد امیدوار نائب صدر رہ چکا ہے گزشتہ برس ایف بلاک سے تعلق رکھنے والے 3 امیدوار کامیاب ہوئے تھے ان میں جوائنٹ سیکرٹری اور 2 ممبر گورننگ  باڈی شامل تھے اس مرتبہ ایف بلاک کے نائب صدر اور جوائنٹ سیکرٹری کے علاوہ 2 ممبر گورننگ باڈی جیتے ہیں جبکہ ایف بلاک سے تعلق رکھنے والے سیکرٹری ، جائنٹ سیکرٹری اور ممبرگورننگ باڈی کے ایک امیدوار ناکام رہے ہیں ، سینئر نائب صدر کی نشست پر بھی ایف بلاک کے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے لیکن پائنیرز/ پروگریسو اتحاد پینل کا ٹکٹ صحافی کالونی فیز 1کے سابق خزانچی کو مل جانے پر ایف بلاک کا امیدوار پولنگ سے قبل الیکشن سے دستبردار ہو گیا تھا تاہم اس کی جگہ جس امیدوار کو ٹکٹ ملا تھا وہ بھی جیت نہیں سکا ۔ کلب کے انتخابات میں گزشتہ برس کی طرح رواں سال بھی 3 پرانے گروپوں جرنلسٹ گروپ ، پائنیرز گروپ اور پروگریسو گروپ کے علاوہ اس بار نئے انصاف گروپ نے بھی حصہ لیا پہلے دونوں گروپ تیسرے گروپ میں سے نکلے تھے گزشتہ برس جرنلسٹ گروپ نے پروگریسو گروپ کے ساتھ انتخابی اتحاد کیا تھا تاہم اس مرتبہ پروگریسو گروپ 2 دھڑوں میں تقسیم ہو گیا تھا اور اس کے ایک دھڑے نے جرنلسٹ گروپ جبکہ دوسرے دھڑے نے پائنیرز گروپ کے ساتھ انتخابی اتحاد کر لیا تھا جرنلسٹ گروپ نے صدر ، سینئر نائب صدر ، نائب صدر ، جوائنٹ  سیکرٹری اور خزانچی کی نشستیں اپنے پاس رکھ کر سیکرٹری کی نشست پروگریسو گروپ کے اتحادی دھڑے کو دے دی تھی جبکہ پائنیرز گروپ نے صدر اور خزانچی کی نشستیں پروگریسو گروپ کے اتحادی دھڑے کو دے کر سینئر نائب صدر ، نائب صدر ، سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کئے تھے جن میں سے اس اتحادی پینل کی صرف نائب صدر کے عہدے پر خاتون امیدوار جیت سکی ہیں ۔

 گورننگ باڈی کے انتخابات میں دونوں بڑے حریف اتحادی پینلز کو چار چار نشستیں حاصل ہوئی ہیں جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار جیت گیا ہے جو چینل کا کیمرہ مین بتایا جاتا ہے گورننگ باڈی میں صرف ایک خاتون امیدوار کامیاب ہو سکی ہے جس کا تعلق جرنلسٹ / پروگریسو اتحاد پینل سے ہے اوراسے نوبل گروپ کے کوٹے سے پینل کا ٹکٹ ملا تھا صحافی کالونی ایف بلاک  کے نومنتخب 2 ممبر گورننگ باڈی میں سے بھی ایک کا تعلق جرنلسٹ /پروگریسو اتحاد کے پینل جبکہ دوسرے کا پائنیرز / پروگریسو اتحاد پینل سے ہے دونوں ماضی میں بھی گورننگ باڈی کے ممبرز رہ چکے ہیں گورننگ باڈی کیلئے ایف بلاک سے تعلق رکھنے والے پائنیرز / پروگریسو اتحاد پینل کے ایک امیدوار بھی جیت نہیں سکے صحافی کالونی فیز 1 سے تعلق رکھنے والے 3 امیدوار بھی گورننگ باڈی کا الیکشن ہار گئے ہیں ان میں سے ایک کا پائنیرز/ پروگریسو اتحاد پینل جبکہ 2 کا جرنلسٹ / پروگریسو اتحاد پینل سے تعلق تھا ان 2 میں سے ایک امیدوار ماضی میں 2 مرتبہ گورننگ باڈی کے ممبر رہے تھے جرنلسٹ / پروگریسو اتحاد کے پینل نے مرکری نشستوں جبکہ پائنیرز / پروگریسو اتحاد پینل نے گورننگ باڈی پر کسی خاتون امیدوار کو ٹکٹ نہ دیا تھا ۔   دونوں حریف اتحادی پینلز کے صحافی کالونی فیز 2 سے تعلق رکھنے والے صرف گورننگ باڈی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور ان کی تعداد سب سے زیادہ ہے بلکہ ایف بلاک کے 2  ممبر کے علاوہ غالبا”ْ باقی تمام ممبرز گورننگ باڈی فیز 2 سے تعلق رکھتے ہیں گورننگ باڈی میں پینلز کے اور آزاد ہارنے والے بیشتر امیدواروں کا تعلق بھی فیز 2 سے تھا مرکزی نشستوں پر نائب صدر اور جوائنٹ سیکرٹری کے علاوہ باقی تمام نشستوں پر جیتنے والے امیدواروں کا تعلق صحافی کالونی فیز 1 سے ہے جن میں نومنتخب صدر ، سینئر نائب صدر ، سیکرٹری اور خزانچی بھی شامل ہیں صدر ، سینئر نائب صدر ، نائب صدر ، سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر ہارنے والے تقریبا” 6 امیدوار بھی صحافی کالونی فیز 1 سے تعلق رکھتے تھے جرنلسٹ/ پروگریسو اتحاد  پینل اور پائنئرز/ پروگریسو اتحاد پینل کے علاوہ اس مرتبہ تیسرے انصاف پینل نے بھی  انتخابات میں حصہ لیا انصاف پینل کے صدر ، نائب صدر ، سیکرٹری ، جوائنٹ سیکرٹری ۔خزانچی اور گورننگ باڈی کے 5 امیدواروں نے الیکشن لڑا تھا اور مرکزی عہدوں پر انصاف پینل کے امیدواروں نے 26 سے 100 تک ووٹ لئے جبکہ ممبر گورننگ باڈی کی نشست پر صرف 2 امیدوار اچھے ووٹ لے سکے ۔

  نومنتخب عہدیداروں میں صدر ارشد انصاری ، سینئرز نائب صدر افضال طالب ، نائب صدر صائمہ نواز ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، خزانچی سالک نواز جبکہ ممبرز گورننگ باڈی میں مدثر شیخ ، سید بدر سعید ، خواجہ سرمد فرخ ، رانا شہزاد احمد ، شاہدہ بٹ ، محبوب چوہدری ، شاکر اعوان ، اسد گڈو اور الفت مغل شامل ہیں ،  نومنتخب صدر ارشد نصاری نے اپنے خطاب میں نائب صدر کی نشست پر ہارنے والے اپنے پینل کے امیدوار سابق نائب صدر امجد عثمانی کو 2024ء کے دوران پریس کلب کیلئے بہترین خدمات پر چیئرمین آئی ٹی کمیٹی مقرر کرنے کا اعلان کیا صدر ارشد انصاری اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو نئے سال کے دوران صحافی کالونی ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور فیز 2 کے پلاٹس کی الاٹمنٹ کے چیلنجز درپیش ہوں گے ایف بلاک میں مین گیٹ اور بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کیلئے پی جے ایچ ایف کا بورڈ آف گورنرز فنڈز کی منظوری دے چکا ہے اور دسمبر میں ٹھیکہ بھی جاری ہوچکا ہے لہذا نومنتخب باڈی کو ایف بلاک کے دونوں منصوبوں پر جنوری میں ہی کام شروع کروادینا چاہیے ۔(میم سین بٹ)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں