لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں پائنیئر گروپ کے اعظم چوہدری صدر جبکہ فرینڈز پروگریسو الائنس کے عبد المجید ساجد سیکرٹر ی منتخب ہو گئے ۔ لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے پولنگ اتوار کے روز ہوئی تھی جبکہ حتمی نتائج کا اعلان گزشتہ روز کیا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب جاری کردہ نتائج کے مطابق پائینیر گروپ کے اعظم چوہدری 636ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل فرینڈز پروگریسو الائنس بابر ڈوگر نے 623، جرنلسٹ گروپ کے جاوید فاروقی نے 312ووٹ جبکہ آزاد امیدوار زاہد شیروانی نے 129ووٹ حاصل کئے ۔ سیکرٹری کی نشست پر فرینڈز پروگریسو الائنس کے عبدالمجید ساجد 715ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ،جرنلسٹ پینل کے زاہد چوہدری نے458ووٹ جبکہ پائینیر گروپ کے امیدوار میاں عابد نے 524ووٹ حاصل کئے ۔ سینئر نائب صدر کی نشست پر جرنلسٹ گروپ کے سلمان قریشی 656ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل فرینڈز پروگریسو الائنس کے شکیل سعید نے 404ووٹ اورپائینیر گروپ کے ظہیر بابر نے618ووٹ حاصل کئے ۔ نائب صدر کی نشست پر پائینیر گروپ کی ناصرہ عتیق 678ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مد مقابل جرنلسٹ گروپ کے احمد فراز نے492اور فرینڈز پروگریسو الائنس کے احمد رضا نے 499ووٹ حاصل کئے ۔جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے سالک نواز 687ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل پائنیئر گروپ کی ہما میر نے 550اور فرینڈز پروگریسو الائنس کے شاہنواز رانا نے 450ووٹ حاصل کئے ۔ خزانچی کی نشست پر پائنیئر گروپ کے شیراز حسنات 688ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل فرینڈز پروگریسو الائنس کے عمر جاوید نے 584اور جرنلسٹ گروپ کے خواجہ نصیر نے426ووٹ حاصل کئے ۔ گورننگ باڈی میں مجموعی طور پر نو امیدوار کامیاب قرار پائے ۔
