sahafi or mna double sawari mein range hatho pakre gye

لاہور پریس کلب کا شہبازگل کو ہٹانے کا مطالبہ۔۔

لاہور پریس کلب کا وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے کرنٹ افیئرز کے پروگراموں پر اثر انداز ہونے، نجی ٹیلی ویژن پر اپنی مرضی کے پروگرام ترتیب دینے اور حکومتی منشا کے مطابق ان پروگراموں میں مہمانوں کو بلانے کے عزائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر جاوید فاروقی، نائب صدر سلمان قریشی، سیکرٹری زاہد چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر، خزانچی زاہد شیروانی اور گورننگ باڈی کے ارکان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے اے۔ آر۔ وائے نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اس دعوے کو کہ حکومت کرنٹ افیئرز کے پروگراموں کیلئے موضوع اور مہمانوں کا تعین خود کرے گی، آزادی صحافت اور صحافیوں پر حملہ قرار دیا۔ صدر پریس کلب کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے خیالات حکومت کی فاشسٹ پالیسی کے آئینہ دار ہیں۔ شہباز گل نے اس سے قبل نیویارک میں جنگ جیو کے سینئر صحافی عظیم ایم میاں سمیت دیگر صحافیوں سے بدتمیزی کی جس پر نیویارک کے صحافیوں نے ان کی تقریبات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے اندر بھی ٹاک شوز اور پریس کانفرنسز میں صحافیوں اور دیگر افراد سے بدتمیزی شہباز گل کا معمول ہے۔ اور اب ٹاک شوز کو ریگولیٹ کرنے کی بات کرکے اس نے حد ہی کردی۔ صدر اور ارکان گورننگ باڈی کا کہنا تھا کہ حکومت تمام ملکی اداروں کی طرح صحافت کو بھی دھونس دھاندلی اور زور زبردستی سے چلانے کی کوششیں کر رہی ہے مگر ہمارا ماضی اس بات کا گواہ ہے یہاں آمریت کے ادوار میں بھی تمام تر مصائب کے باوجود صحافی حق گوئی پر قائم رہے۔ شہباز گل اپنی حرکتوں سے پہلے پنجاب میں حکومت کے لئے شرمندگی کا باعث بنے جس پر انہیں یہاں سے برطرف کیا گیا۔ اور اب مرکز میں اپنے بہکے ہوئے خیالات کی وجہ سے عمران سرکار کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔صدر لاہور پریس کلب اور گورننگ باڈی کے ارکان نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ میڈیا کے حوالے سے آمرانہ سوچ رکھنے والے اپنے معاون خصوصی کو فی الفور انکے عہدے سے برخاست کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں