خصوصی رپورٹ۔۔
لاہور پریس کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پروگریسو گروپ سمیت تمام ارکان کی بھرپور نمائندگی تھی۔۔۔صدر ارشد انصاری کو پوری کمیونٹی نے نہ صرف اس کی نااہلیوں،بدعنوانیوں اور غلط بیانیوں بارے ایکسپوز کیا بلکہ گورننگ باڈی کے سینئر عہدیداروں نے اس کے جرائم اور غلط بیانیوں پر مہر تصدیق ثبت کردی۔۔۔پروگریسوگروپ کے چیئرمین معین اظہر نے پوائنٹ آف آرڈر پر سینئر ممبر کلب مرحوم ماجد حسین کے فلیٹ پر ارشد انصاری کے ناجائز قبضے کا ایشو اٹھایا۔۔۔۔ارشد انصاری چیخ و پکار کے بعد اہم ترین اجلاس اور اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر اجلاس سے بھاگ گئے۔۔۔۔اجلاس میں سیکرٹری پریس کلب بابر ڈوگر، سینئر نائب صدر رائے حسنین نے اس بات کی تصدیق کی کہ مرحوم ماجد حسین نے باڈی کے سامنے اپنے فلیٹ پر ارشد انصاری کے قبضے کا مسئلہ اٹھایا تھا،مگر وہ ایشو ارشد انصاری کی بدمعاشی کی نذرہوگیا،اور سینئر ممبر ماجد حسین وہ دکھ دل میں لیکر خالق حقیقی سے جا ملا۔۔ ۔ ۔اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے(آمین)۔۔۔۔اجلاس میں پروگریسو کے سینئر رکن عبدالمجید ساجد نے نشاندہی کی کہ سیکرٹری خزانہ نے بجٹ منظور کرائے بغیر صرف اخراجات کی تفصیل بتا کر جنرل کونسل کو دھوکے میں رکھا، اور وہ کلب کا حساب دیئے بغیر فرار ہوگئے۔انہوں نے فیملی ڈنر کے موقع پر ممبران سے کھانے کے پیسے لینے کی شدید مذمت کی
اجلاس میں ممبران کو فیز ٹو کے بارے ارشد انصاری کی غلط بیانیوں اور حقدار صحافیوں کے متعدد پلاٹ قبضہ گروپوں کو دینے پر معین اظہر اور پروگریسو گروپ کے ارکان نے شواہد پیش کئے جسے جنرل کونسل نے انڈورس کیا،۔اجلاس میں ارشد انصاری کی طرف سے قبضہ گروپوں کے ساتھ شراکت،ان کے خلاف کارروائی سے ممبران کو روکنے اور قبضہ مافیا کے خلاف تھانے سے زبردستی درخواست واپس لینے کی مذمت کی گئی۔۔اجلاس میں تمام گروپوں کے نمائندہ رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کلب سے الیکشن میں قبضہ مافیا کے ان نمائندوں کو ووٹ کے ذریعے آوٹ کیا جائے گا۔
اجلاس میں معین اظہر کے اس پوائنٹ پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مالکان کی طرف سے نامزد الیکشن امیدواروں کو ووٹ کے ذریعے آؤٹ کیا جائے گا تاکہ ورکرز دشمن مالکان کو پریس کلب پر قبضہ جمانے کا موقع نہ مل سکے۔اجلاس میں تمام گروپوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ سینئرز پر مشتمل غیر جانبدار الیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ الیکشن کو شفاف بنایا جا سکے۔اجلاس میں پریس کلب کے صدر کی طرف سے جنرل کونسل کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش اور راہ فرار اختیار کرنے کی بھی مذمت کی گئی۔(خصوصی رپورٹ)
(یہ رپورٹ پروگریسیو گروپ کے ذرائع سے ہمیں ملی ہے جس کے مندرجات سے عمران جونیئر ڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا متفق ہونا ضروری نہیں، اگر ارشد انصاری، بابر ڈوگر یا جرنلسٹ گروپ کی جانب سے کوئی اس اجلاس کے حوالے سے اختلاف رائے رکھتا ہے اور اس رپورٹ کوبے بنیاد قراردیتا ہے تو وہ اپنا موقف بھی ہمیں لکھ کر بھیج سکتا ہے، ہم اسے بھی ضرور شائع کریں گے۔۔علی عمران جونیئر)
