وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو کا اعلان کردیا، لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو میں 5 ،5 مرلے کے پلاٹ دیئے جائیں گے ۔ چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت پنجاب جرنلسٹ ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن بورڈ کا اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو کا اعلان کردیا،لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیزٹوکیلئے تحصیل کینٹ میں اراضی دی جائے گی ۔آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں 500 کنال لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو کیلئے مختص ہوں گے ،لاہور پریس کلب ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو میں 5 ،5 مرلے کے پلاٹ دیئے جائیں گے ۔ بی بلاک کے 15پلاٹ حقداروں کو شفاف طریقے سے دیئے جائیں گے۔ پریس کلب ہاؤسنگ اسکیم بی بلاک میں ناجائز قابضین سے قبضے واگزار کرائے جائیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی جرنلسٹ ہاﺅسنگ سکیم لائیں گے، صحافیوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا 35کروڑ سود معاف کردیا،پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو واجبات کی مد میں 35کروڑ روپے اداکرنے تھے۔۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ بی بلاک کے 15پلاٹ حقداروں کو شفاف طریقے سے دیئے جائیں گے۔ پریس کلب ہاؤسنگ اسکیم بی بلاک میں ناجائز قابضین سے قبضے واگزار کرائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے بی بلاک کے متنازع امورطے کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بی بلاک کے متاثرین کو ان کا حق دلایا جائے گا۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ اسکیم فیزٹو کا اعلان۔۔
Facebook Comments