club ka koi member plot se mehroom nai rehega

لاہور پریس کلب، گورننگ باڈی کے اہم فیصلے۔۔

لاہورپریس کلب کی گوننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کا آغاز قرآن پاک سے کیاگیا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، فنانس سیکرٹری سالک نواز، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ ، رانا شہزاد ، محسن بلال ، عالیہ خان ، عابد حسین اور سید بدرسعید نے شرکت کی ۔ اجلاس میں درج ذیل امور طے پائے :۔

۱)صدر ارشد انصاری نے اجلاس میں کلب کے لئے حکومتی گرانٹ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں باقاعدہ طورپر لاہور پریس کلب کی گرانٹ کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے اس ضمن میں صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری وطن واپسی پر لاہور پریس کلب کی گرانٹ کا چیک جاری کریں گی۔

۲)صدر ارشد انصاری نے بتایاکہ ایف بلاک کے لئے نظر ثانی شدہ 26 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت کے ترقیاتی پلان کی سمری تیارکرلی گئی ہے جس کی حتمی منظوری بورڈ کے آئندہ اجلاس میں لی جائے گی۔ جس سے ایف بلاک میں رکے ہوئے ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں گے اور ڈیمارکیشن سمیت مزید عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

۳) صدر ارشد انصاری نے بتایاکہ فیز ٹو کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہورہی ہے اور لاہورپریس کلب کے اس موقف کو حکومت تسلیم کرچکی ہے کہ لاہورپریس کلب کے تمام ممبران کو پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن ایکٹ کے تحت یکساں رقبے کے پلاٹس دیئے جائیں اور ان کی مجوزہ ماہانہ اقساط بھی کم سے کم مقرر کی جائیں ۔

۴) صدر ارشد انصاری نے مزید بتایاکہ بورڈ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں جرنلسٹس ہاﺅسنگ کالونی کے دیگر معاملات جن میں زمین کا انتقال ، بی بلاک میں ترقیاتی کام اور بجلی کے مسائل کے حل کے لئے مزید ٹرانسفارمزکی فراہمی اور کمرشل ایریا ،ڈسپنسری ، سکول اور کمیونٹی سنٹر کی تعمیر بھی ایجنڈے میں شامل ہے اور امکان ہے کہ بورڈ اجلاس آئندہ چند روز میں وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ہوگا۔

۵) صدر ارشد انصاری کا کہناتھاکہ تین ٹرانسفارمرز کے کالونی سے غائب ہونے کا معاملہ گذشتہ برس سامنے آیا تھا جس کے خلاف قانونی کارروائی کافیصلہ کیاگیا ہے اور ذمہ داران سے فوری جواب طلبی کی جائے گی ۔

۶) گورننگ باڈی اجلاس میں اس امر پر اتفاق پایاگیا کہ لاہور پریس کلب کی موجودہ ممبرشپ لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کی فوری ضرورت ہے جس کا عمل گذشتہ چند ماہ سے جاری تھا اس سلسلہ میں تمام میڈیا ہاﺅسز سے معلومات حاصل کرکے ایک ابتدائی فہرست تیارکی گئی ہے اس فہرست کو کلب میں آویزاں کیاجائے گا اور لسٹ آویزاں ہونے کے دس روز کے اندر سکروٹنی لسٹ میں شامل ممبران اپنی وضاحت کلب آفس میں جمع کرادیں ۔ دس روز کے بعد کوئی عذرقابل قبول نہیں ہوگااور اس وضاحت پر گورننگ باڈی ہی ممبرشپ پر حتمی فیصلہ کرنے کی مجازہوگی۔

۷)اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق پایاگیا کہ تقریبا سات سال سے نئی ممبرشپ نہیں کی گئی اس لئے ایسے صحافی جو کلب آئین کے مطابق ممبرشپ کے اہل ہیں ان سے درخواستوں کی وصولی شروع کی جائے گی جس کی حتمی تاریخ سے جلدآگاہ کردیاجائے گا۔

۸) اجلاس میں نان ممبرز اور مہمانوں کے داخلے بارے موجودہ پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا تاکہ کلب ممبران کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو۔

۹)گورننگ باڈی اجلاس میں متفقہ طور پر طے کیاگیا کہ سوشل میڈیا پر پریس کلب ، ممبرپریس کلب یا پریس کلب کے کسی بھی مہمان اور میزبان بارے غیر اخلاقی ونازیبا پوسٹ پر سخت ایکشن لیاجائے گا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں