لاہور کے مقامی ہوٹل میں پروگریسیو گروپ کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چئیر مین پرگرویسیو گروپ معین اظہر، عبدالمجید ساجد، شعیب الدین، نوید چوھدری( ایڈیٹر سٹی42)، شہزاد حسین بٹ( فرینڈز)،ایمپرا نمائندگان راؤ اویس (ایمپرا) اور قاسم سندھو (ایمپرا)، اعجاز لاہوری (فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن) سمیت پروگریسیو کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ جنرل کونسل اجلاس میں چئیرمین پروگریسیو معین اظہر نے پائنیرز گروپ کے ساتھ الحاق کی تائید کر دی۔اور مشترکہ طور پر بابر ڈوگر کو پریس کلب الیکشن 2025 کے لیے پرگرویسیو-پائینر الائنس کی جانب سے بطور صدارتی امیدوارنامزد کر دیا گیا۔چئیرمین پروگریسیو کی جانب سے کارکنان کو پائینرز گروپ کے ساتھ ہونے والے مزاکرات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اور گروپ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ جنرل کونسل اجلاس میں ایپمرا نمائندگان راو اویس اور قاسم سندھو نے پروگریسیو-پائنیرز الائنس کے مکمل پینل کی حمایت کا اعلان کیا۔ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اعجاز لاہوری نے اپنی ایسوسی کی جانب سے الائنس کی حمایت کا اعلان کیا۔ فرینڈز پینل کے روح رواں شہزاد حسین بٹ اظہار خیر سگالی کے طور پر موجود تھے مسکن راوی کے نمائندہ عمران احسان نے پروگریسو پائنیرذ کی حمایت کا اعلان کیا۔چئیرمین پروگریسیو معین اظہر اور صدارتی امیدوار بابر ڈوگر نے اعلان کیا کہ جیت کی صورت میں فیز ٹو میں ہر ممبر کو 5 کے بجائے 7 مرلے کے پلاٹ دلائے جائیں گے، مسکن راوی میں رہ جانے والے نان کلب ممبرز کو بھی پلاٹ کا حق دلایا جائے گا۔ جبکہ 17 سال سے ڈویلپمنٹ کے منتظر ایف بلاک میں سہولیات فراہم کرائی جائیں گی تاکہ صحافی بھائی اپنے پلاٹس پر گھر بنا سکیں۔ پریس کلب ہاوسنگ سوسائٹی میں راج کرتے قبضہ گروپ کو جڑ سے اکھاڑ ہمیشہ کے لیے سوسائٹی سے باہر نکال دیا جائے گا۔پروگریسیو جنرل کونسل اجلاس میں تمام کارکنان اور حاضرین نے پروگریسیو پائنیر الائنس کے مشترکہ صدارتی امیدوار بابر ڈوگر سمیت پورے پینل کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار بھی کیا۔